Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

کویت سے بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے ویکسین کا بوسٹر ڈوز لازمی

کویت آمد کے 72 گھنٹے بعد کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے کی صورت میں قرنطینہ ختم کر سکتے ہیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
کویت کے ان شہریوں کو جنہوں نے نو ماہ قبل ویکیسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہیں لیکن بوسٹر ڈوز نہیں لگوائے ہیں ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کویت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ مذکورہ پابندی کا اطلاق اتوار سے ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق کویت آنے والے مسافروں کے پاس سفر سے 48 گھنٹے قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کا منفی رپورٹ ہونا لازمی ہے اور کویت آمد پر ان کو 10 دن تک گھر میں قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔
تاہم کویت آمد کے 72 گھنٹے بعد کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے کی صورت میں قرنطینہ ختم کر سکتے ہیں۔

شیئر: