Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

29ہندوستانی کارکنان کا مسئلہ حل، الاحساءسے واپسی کے انتظامات مکمل

 نئی دہلی .....  ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں موجود 29ہندوستانی کارکنان کا مسئلہ حل ہوگیا۔ انہیں جلد وطن واپسی کے ٹکٹ فراہم کردیئے گئے۔ این ڈی ٹی وی نے اپنی ویب سائٹ پر اسکی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ تلنگانہ کا ایک عہدیدار 2ہفتے سے سشما سوراج سے رابطے میں ہے۔ وہ الاحساءمیں پھنسے ہوئے ہندوستانی ملازمین کا مسئلہ حل کرانے کیلئے وزیر خارجہ سے رابطہ کئے ہوئے تھا۔ ہندوستانی حکومت اس حوالے سے واضح کرچکی ہے کہ الاحساءمیں ہندوستانی ملازمین کا مسئلہ بندش کا نہیں تھا۔ اس حوالے سے جو دعویٰ کیا گیا تھا وہ درست نہیں تھا۔ دراصل اسپانسر اور ہندوستانی ملازمین کے درمیان ملازمت کے معاہدے پر تنازع چل رہا تھا۔ سشما سواج نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا ہے کہ ہم نے اپنے 29ہندوستانی ملازمین کو مشکل سے نکال لیا اور انہیں واپسی کے ٹکٹ فراہم کردیئے گئے۔

شیئر: