Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

سارہ السدیری لیڈیز سٹڈیز سینٹر کے لیے شاہی امداد

خادم حرمین شریفین نےسینٹر کے لیے 20 ملین ریال عطیہ کی منظوری دی (فوٹو، ٹوئٹر)
 شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سارہ السدیری لیڈیز سٹڈیز سینٹر کے قیام کی منظوری دے دی ۔ وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ کا کہنا ہے کہ  مذکورہ سینٹر امیرہ نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی کےماتحت ہو گا۔  
 سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق  وزیر تعلیم نے بتایا کہ خادم حرمین شریفین نے سارہ السدیری لیڈیز سینٹر کے لیے 20 ملین ریال شاہی عطیہ کی منظوری بھی دی ہے۔
یہ سینٹر معاشرے میں خواتین کی شراکت کویقینی بنانے کےلیے ریسرچ پروجیکٹ تیار کرے گا۔ 
آل الشیخ نے کہا کہ مذکورہ سینٹر ’لیڈیز سٹڈیز‘ کے حوالے سے اپنی نوعیت کا اہم اورمنفرد ادارہ ہو گا۔  
وزیر تعلیم نے کہا کہ سعودی خواتین ریسرچ کے شعبے میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔ سارہ السدیری لیڈیز سٹڈیز سینٹر ملک کی ترقی میں موثر شریک کار کے طور پر خواتین کے کلیدی کردار کو مضبوط بنانے میں اہم کردارادا کرے گا۔ 

 

شیئر: