Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

مملکت میں کورونا کے مزید 252 کیسز کی تصدیق

گزشتہ 24 گھنٹے میں 109 افراد کورونا سے شفایاب ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا کے 252 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 2 افراد اس مہلک وائرس سے ہلاک ہوئے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 109 افراد صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک مملکت میں کووڈ 19 سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار 393 تک پہنچ گئی۔
ایک ہی دن میں دوسو پچاس سے زائد کیس رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 51 ہزار 462 ہو گئی ہے۔

جدہ میں بچوں کی ویکسینیشن کے لیے خصوصی بوتھس بنائے گئے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

مملکت میں اب تک کورونا سے متاثرہ 8 ہزار 867 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں زیرعلاج کورونا کے مریضوں میں سے 30 کو انکی نازک حالت کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی بہتر دیکھ بھال کی جارہی ہے۔
واضح رہے وزارت صحت نے مملکت میں 5 سے 11 برس کے بچوں کو بھی ویکسین لگانے کا آغاز کردیا ہے اس ضمن میں جدہ کے نیو ایئرپورٹ پربچوں کوویکسین لگانے کےلیے خصوصی بوتھ بنائے گئے ہیں

شیئر: