پاراچنار..... کرم ایجنسی کے علاقہ پارا چنار میں بم دھماکے کے نتیجے میں 22افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے ۔صدر ممنون حسین ¾وزیراعظم نوازشریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک جنگ جاری رکھنا ہماری قومی ذمہ داری ہے ¾وزیر داخلہ چوہدری نثار بم دھماکے پر افسو س کا اظہا رکرتے ہوئے ابتدائی رپورٹ طلب کرلی ۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کو دھماکہ کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار کے نور بازار میں ہوا جس کے قریب امام بارگاہ اور بہت سی دکانیں موجود ہیں ۔ اسپتال ذرائع نے دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔