اسلام آباد... صدر ممنون حسین نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے بل پر دستخط کردئیے۔ 28ویں آئینی ترمیم کو ایکٹ آف پارلیمنٹ کا درجہ مل گیا۔فوجی عدالتوں کو 7جنوری 2017 سے 2 برس کیلئے توسیع مل گئی ۔صدر ممنون نے انکوائری بل 2017ءپر بھی دستخط کئے۔کسی بھی معاملے کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا جاسکے گا۔اس حوالے سے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو درخواست دی جائے گی۔قانون کے تحت کمیشن کو دیوانی اور فوجداری مقدمات کی سماعت کے اختیارات حاصل ہوں گے۔