ابہا ایئر پورٹ کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی حوثی کوشش ناکام
’حوثی ملیشیا نے صنعا ایئرپورٹ کو عسکری آپریشن کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ہے‘ (فائل فوٹو: سبق)
حوثی باغیوں نے ابہا ایئرپورٹ نے نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش کرتے ہوئے دو ڈرون داغے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حوثی بارودی ڈرون کو فضا میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا ہے۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’آج اتوار کو حوثی ملیشیا نے اب تک تین ڈرون داغے ہیں جنہیں ناکارہ بنادیا گیا ہے‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے والے دونوں ڈرون بھی صنعا ایئرپورٹ سے داغے گئے ہیں‘۔
قبل ازیں اتحادی افواج نے کہا تھا کہ حوثی باغیوں نے آج صبح خمیس مشیط کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے فضا میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا ہے‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا نے صنعا ایئرپورٹ کو عسکری آپریشن کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ہے‘۔