میکسیکو۔۔۔۔دنیا کے وزنی ترین شخص کو جس کا وزن آدھے ٹن کے برابر ہے اور جو 6سال سے صرف اپنے بستر تک ہی محدود ہے۔ اسکا آپریشن کیا جائے گا۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ 1100پونڈ وزنی شخص کا وزن آپریشن کے بعد 50فیصد تک کم ہوجائے گا۔پہلے بھی اس کا آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد وزن 385پونڈ کم ہوا تھا۔ 9مئی سے ڈاکٹروں نے اسے ڈائٹ پر رکھا ہوا ہے۔ میکسیکو کا یہ دوسرا شخص ہے جو اتنا وزنی ترین ہے۔ اس سے پہلے دنیا کے وزنی ترین شخص کا تعلق بھی میکسیکو ہی سے تھا اور جو 2014میں چل بسا تھا۔ 1100پونڈ وزنی شخص کا نام فرینکو ہے اور وہ پہلی مرتبہ پچھلے سال نومبر میں اس وقت خبروں میں آیا تھا جب اسے خاص طور پر تیار کی گئی وین کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا تھا۔شروع میں تو اسے گھر سے نکالنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ شخص ذیابیطس کا بھی مریض ہے اس لئے اس کا آپریشن بھی مشکل تھا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کے گیسٹرک بائیپاس آپریشن سے مابعد اثرات نہیں ہونگے۔