Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی وزیرخارجہ کی او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آمد

او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا افغانستان پر  خصوصی اجلاس اتوار کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سعودی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
شہزادہ فیصل بن فرحان سعودی عرب کی جانب سے افغانستان کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے  اسلام آباد پہنچے ہیں۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق پاکستان آمد پر سعودی وزیرخارجہ کا استقبال وفاقی وزیر اعظم سواتی اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی نے کیا۔
او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا افغانستان پر  خصوصی اجلاس اتوار کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔
او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں رکن مماملک کے وزرائے خارجہ  اقوام متحدہ، یورپی یونین اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے نمائندوں سمیت امریکہ، چین، روس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور فرانس کے مندوبین شریک ہوں گے۔
افغانستان کی عبوری حکومت کا نمائندہ وفد بھی وزیر خارجہ کی سربراہی میں کانفرنس میں شرکت کر رہا ہے۔
کانفرنس سے وزیراعظم عمران خان خصوصی خطاب کریں گے۔

شیئر: