Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کابل میں شہریوں کو پاسپورٹ کا دوبارہ اجرا شروع

عالم گل حقانی کا کہنا ہے کہ پہلے ان لوگوں کو پاسپورٹ کا اجرا ہوگا جنہوں نے پہلے درخواست دی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
افغانستان میں طالبان کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ وہ اتوار سے شہریوں کو دوبارہ پاسپورٹ جاری کرنا شروع کر دیں گے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس سے ان شہریوں کو امید ملے گی جو طالبان کی حکومت میں رہتے ہوئے خطرہ محسوس کر رہے ہیں۔
سنیچر کو محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ عالم گل حقانی نے صحافیوں کو بتایا کہ کابل کے پاسپورٹ دفتر سے پاسپورٹ دینے کی فراہمی شروع ہوگی۔
اگست کے وسط میں افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے پاسپورٹ کا اجرا بند کیا تھا۔ اس وقت ہزاروں افغان شہری کابل کی واحد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے ملک سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔
عالم گل حقانی کا کہنا ہے کہ پہلے ان لوگوں کو پاسپورٹ کا اجرا ہوگا جنہوں نے پہلے درخواست دی ہے جبکہ نئی درخواستیں دس جنوری سے لی جائیں گی۔
پاسپورٹ کے اجرا کو طالبان کی جانب سے بین الاقوامی برادری کے ساتھ کیے گئے عہد کے تناظر میں ایک ٹیسٹ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے تاکہ بڑھتے ہوئے انسانی بحران کے درمیان اہل افراد کو ملک سے جانے کی اجازت دی جائے۔
افغانستان پر طالبان کے تیزی سے کنٹرول کے وقت پاسپورٹ کے دفاتر پر رش دیکھا گیا تھا۔ 
طالبان اربوں ڈالر کی امداد کی بحالی کے لیے ڈونرز پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ڈونرز نے مغربی حمایت یافتہ حکومت کے خاتمے کے بعد افغانستان کے لیے امداد روک دی تھی۔
مالی بحران کی وجہ سے کابل میں لوگوں نے اپنا گھریلوں سامان فروخت کرنا شروع کر دیا تھا تاکہ اپنے خاندانوں کا پیٹ پال سکیں۔

شیئر: