Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
اتوار ، 13 جولائی ، 2025 | Sunday , July   13, 2025
تازہ ترین

الخبر میں کیفے شاپ کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی

الخبر میں ایک کیفے شاپ کی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں تین خواتین، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہے۔
مشرقی ریجن میں محکمہ شہری دفاع کے سربراہ جنرل عجاب الحربی نے کہا ہے کہ ’واقعہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ہوا ہے‘۔
’اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا‘۔
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’چھت گرنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے متعلقہ ٹیمیں جائزہ لے رہی ہیں‘۔

شیئر: