Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026

سعودی سفیر کا او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اور دیگر اہم عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنی رہائش گاہ پر اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل سمیت دیگر اہم عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

سعودی سفارت خانے کی ٹویٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل، اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر، اور سعودی وزارت خارجہ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے عشائیے میں شرکت کی۔

وزرائے خارجہ اجلاس میں او آئی سی کے 57 ممالک کے وفود اور وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس اتوار کو شروع ہو رہا ہے۔

شیئر: