Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شاہ سلمان اور ولی عہد کا امیر قطر کو مبارک باد کا پیغام

سعودی قیادت نے قطری عوام کی ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا (فائل فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قطر کے یوم وطنی (قومی دن) پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو مبارک باد دی ہے۔  
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان نے تہنیتی پیغام میں امیر قطر کے لیے نیک خواہشات اور پائیدار صحت و عافیت کے لیے پاکیزہ جذبات کا اظہار کیا۔ قطر کے برادر عوام کی مسلسل ترقی و خوش حالی کے حوالے سے خیرسگالی کا پیغام بھی دیا۔  
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی قومی دن پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو مبارک باد کا خصوصی پیغام بھیجا۔ انہوں نے امیر قطر کے لیے نیک خواہشات اور قطر کے برادر عوام کی مزید ترقی و خوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔   

شیئر: