Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

ولی عہد نے جدہ ڈاؤن ٹاؤن منصوبے کا ماسٹر پلان جاری کردیا

 جدہ پروجیکٹ 4 بڑے عالمی و قابل دید مقامات پر مشتمل ہوگا (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ ڈاؤن ٹاؤن پروجیکٹ کا ماسٹر پلان جاری کر دیا۔ مقصد شہر کے قلب میں انٹرنیشنل فرنٹ تیار کرنا ہے۔  
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق پروجیکٹ کی تخمینی لاگت 75 ارب ریال ہوگی۔ 57 لاکھ مربع میٹر کے علاقے کو پبلک انوسٹمنٹ فنڈ اور سعودی نیز غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فنڈنگ سے جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔  
ولی عہد نے ڈاؤن ٹاؤن جدہ پروجیکٹ کے ماسٹر پلان کا اعلان مملکت کے تمام علاقوں اور شہروں کو ترقی دینے اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کی غرض سے کیا ہے۔  
ڈاؤن ٹاؤن جدہ منصوبے سے مملکت کی معیشت کو 2030 تک سالانہ 47 ارب ریال کی آمدنی ہو گی۔

 رہائشی علاقے اور عالمی معیار کے ہوٹلز بھی تعمیرہوں گے (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

 جدہ پروجیکٹ 4 بڑے عالمی قابل دید مقامات پر مشتمل ہو گا۔ اوپیرا ہاؤس ، میوزیم ، سپورٹس سٹیڈیم اور اوشن بیسن اینڈ کورل فارمز تیار کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں 10 تفریحی مراکز اور سیاحتی سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔  
ڈاؤن ٹاؤن جدہ پروجیکٹ کے منصوبوں پر عمل درآمد کی بدولت شہر میں جدید طرز کے رہائشی علاقے تیار ہوں گے۔ 17 ہزار مکانات اور مختلف درجے کے ہوٹلزبھی تعمیر کیے جائیں گے۔ ہوٹلوں میں کمروں کی تعداد 27 سے زیادہ ہو گی۔  
ڈاؤن ٹاؤن جدہ پروجیکٹ کے تحت عالمی خصوصیات کی حامل بندرگاہ اور پرکشش سیاحتی تفریحی مقامات بھی بنائے جائیں گے۔
 ہوٹلوں، ریستورانوں، ملکی و بین الاقوامی قہوہ خانوں کی ایک چین بھی تعمیر کی جائے گی ۔ مارکیٹنگ کی مختلف سہولتیں مہیا ہوں گی۔ ماسٹر پلان کی تیاری میں 500 سے زیادہ انجینیئرز اور کنسلٹنٹ شریک ہوئے۔  

شیئر: