Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

حوثی گولہ گرنے سے ورکشاپس اور گاڑیاں متاثر، ابہا کو نشانہ بنانے کی کوشش

’صنعتی علاقے میں حوثی گولہ گرنے سے 3 ورکشاپس اور 3 گاڑیوں کو نقصان ہوا ہے‘ (فائل فوٹو: سبق)
ایران نواز حوثی ملیشیا نے صنعا ایئر پورٹ کو استعمال کرتے ہوئے ابہا پر دو میزائل داغے ہیں جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے جبکہ احد المسارحہ پر حوثی گولہ گرنے سے مالی نقصان ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’واقعہ کل بدھ کو ہوا ہے‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی باغیوں نے ابہا کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے دہشت گردانہ کارروائی کی ہے جس کی تفصیلات سے آج جمعرات کو آگاہ کیا جائے گا‘۔
اتحادی افواج نے بتایا ہے کہ ’احد المسارحہ کے صنعتی علاقے میں حوثی گولہ گرنے سے 3 ورکشاپس اور 3 گاڑیوں کو نقصان ہوا ہے‘۔
دوسری طرف جازان میں محکمہ شہری ہوا بازی کے ترجمان کرنل محمد بن یحی الغامدی نے کہا ہے کہ ’حوثی گولہ گرنے سے لگنے والی آگ پر ریکارڈ وقت میں قابو پالیا ہے‘۔

شیئر: