Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

مملکت میں پانچ لاکھ سے زائد افراد نے بوسٹر ڈوز لگوا لی

پانچ لاکھ  تین ہزار 515 افراد تیسری خوراک لے چکے ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مملکت بھر میں نصف ملین افراد بوسٹر ڈوزلگوا چکے ہیں۔
پانچ لاکھ  تین ہزار 515 افراد کورونا ویکسین کی تیسری خوراک لے چکے ہیں۔  
الوطن اخبار کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مملکت میں کورونا وائرس سے نئے متاثرین کے 65 مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں۔ 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ 50 ہزار 369 ہو گئی ۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وہ 937 سینٹر پر رابطہ کر کے صحت مشاورت کرسکتے ہیں۔ کورونا وائرس سے متعلق استفسارات کے جواب حاصل کر سکتے ہیں۔ سینٹر 24 گھنٹے سروس  فراہم کر رہا ہے۔

 

شیئر: