Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025

دبئی میں کریم سروس سے گھریلو استعمال کی اشیاء کی ترسیل

مخصوص سٹور سے گھر تک سامان کی ترسیل صرف 15 منٹ میں کی جائے گی۔ (فوٹو ٹوئٹر)
دبئی میں اوبر ٹیکسی سروس کی ذیلی کمپنی کریم سروس کی جانب سے کوئیک کے نام سے نئی اور  تیز ترین خدمات مہیا کی جا رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق کریم کی  جانب سے فراہم کی جانے والی نئی خدمات میں دبئی میں رہنے والے افراد کے لیے  گھریلو استعمال کی اشیاء کی جلد ازجلد ترسیل کو ممکن بنانا شامل ہے۔

کورونا کے دوران آن لائن گروسری کا 50 فیصد سے زیادہ رحجان دیکھا گیا ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

کریم کی اپنے کسٹمرز کے لیے اس نئی سہولت میں ہائپر ڈارک سٹورزکے نیٹ ورک  سے لی جانے والی خدمات کو شامل کیا گیا ہے۔
اس نئی کوئیک سروس کا مقصد روز مرہ کے استعمال کی گھریلو اشیاء کی یومیہ 24/7 ترسیل کو مستحکم بنانا  ہو گا۔
سٹور سے گھرتک کسی بھی سامان کی ترسیل صرف 15 منٹ کے قلیل وقت میں کی جائے گی۔
ابتدائی طور پر اس خدمات کا آغاز دبئی کے مخصوص اور محدود علاقوں میں کیا جائے گا۔

اس شعبے میں سال کے آخر تک 1.6 بلین ڈالر کی آمدنی متوقع ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

کریم سروس کے ہیڈ آف گروسری چیس لاریو نے اظہارخیال کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کریم کسٹمر سروس میں ہم اپنے وسیع تجربے کی بدولت روزمرہ اشیاء کی ترسیل کے لیے مارکیٹ میں سپلائی چین کو بہتر طورپرخدمات فراہم کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری اس کوئیک سروس کا مقصد 2022 کے اوائل تک دبئی کے بیشترعلاقوں میں اپنی خدمات مہیا کرنا ہے۔ اس کے علاوہ آئندہ سال کے دوران پورے علاقے میں 100 سے زیادہ ایسے ہائپر ڈارک سٹورز بنانے کا منصوبہ ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے دوران2021 میں50 فیصد سے زیادہ آن لائن گروسری مارکیٹ کا رحجان دیکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس شعبے میں کمپنیوں سے سال کے آخر تک 1.6 بلین ڈالر کی آمدنی کی توقع کی جا رہی ہے۔
 

شیئر: