Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے (فوٹو: روئٹرز)
پاکستان میں پیر کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پیر کو سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت فی تولہ قیمت 124.500 روپے ہو گئی ہے۔
مارکیٹ ڈیٹا کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 43 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 106739 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں کئی روز سے سونے کی قیمت میں کمی کے رجحان میں قدرے تبدیلی آئی ہے۔ پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت تین ڈالر اضافے کے ساتھ 1787 ڈالر ہو گئی ہے۔
 

شیئر: