Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 30 جون ، 2025 | Monday , June   30, 2025
پیر ، 30 جون ، 2025 | Monday , June   30, 2025

بریڈ ہوج نے کوہلی سے معافی مانگ لی

سڈنی... ہند اور آسٹریلیا کے درمیان گواسکر بارڈر ٹیسٹ سیریز اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے تاہم اس سے جڑے تنازعات کا سلسلہ جاری ہے۔ ہندوستانی کپتان ویرا ٹ کوہلی زخمی ہونے سے دھرم شالہ ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائے تھے۔ آسٹریلوی میڈیا اور ان کے کھلاڑیوں نے اس بات کو ایشو بناتے ہوئے مختلف بیانات دینا شروع کر د ئیے تھے۔ سابق آسٹریلوی کھلاڑی اور آئی پی ایل کی ٹیم گجرات لائنز کے کوچ بریڈ ہوج بھی پیچھے نہ رہے اور الزام عائد کر دیا کہ ویراٹ کوہلی نے جان بوجھ کر دھرم شالہ ٹیسٹ نہیں کھیلا کیونکہ وہ آئی پی ایل میں شرکت سے پہلے آرام چاہتے تھے۔ بریڈ ہوج کے اس بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو بالاخر انھیں معافی مانگنے پر مجبور ہونا پڑا۔ 
 

 

شیئر: