کولکتہ۔۔۔۔کولکتہ میں جمعرات کو علی الصبح گولڈن پارک ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔مرنیوالوںکے نام انوپ اگروال اور جوگل کشور گپتا ہے۔دونوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔آگ بجھانے والی 9گاڑیاں طلب کی گئیں جنہوں نے 3گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔متعدد مہمان اور کارکن ہوٹل میں پھنس گئے تھے جن میں سے 7متاثر ہوئے،ایک سینیئرپولیس افسر نے کہا کہ عمارت سے 30افراد کو محفوظ مقام پر پہنچایا گیا۔