کرنسی ایکسچینج ریٹ 10 دسمبر: امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ
روپے کے مقابلے میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے (فوٹو: سٹیٹ بینک آف پاکستان)
کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی کمی کا سلسلہ رک نہیں سکا۔
جمعہ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 177.71 روپے رہی ہے جو جمعرات کو ٹریڈنگ کے اختتام کی قدر 177.61 روپے سے 10 پیسے زیادہ ہے۔
قبل ازیں جمعرات کو کاروباری سرگرمی کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قیمت انٹربینک مارکیٹ میں 178.20 روپے تک جا پہنچی تھی، جس کے بعد معمولی ایڈجسٹمنٹ ہوئی تاہم کاروباری دن کے اختتام سے کچھ قبل اس کی قیمت 177.60 روپے ہو گئی تھی۔
پاکستان کے مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 200.55 روپے، برطانوی پاؤنڈ 234.55 روپے، آسٹریلوی ڈالر 127.01 روپے، سعودی ریال 47.37 روپے، اماراتی درھم 48.38 روپے، کویتی دینار 586.66 روپے، عمانی ریال 461.55 روپے، کینیڈین ڈالر 139.71 روپے اور بحرینی دینار 471.34 روپے ہے۔
اردو نیوز کو کرنسی ایکسچینج ایسوسی ایشن کے دستیاب ڈیٹا کے مطابق جمعہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 180.35 جب کہ قیمت خرید 178.6 رہی۔ سعودی ریال کی قیمت خرید 47.7 جب کہ قیمت فروخت 48.2، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.7 اور قیمت فروخت 49.2 روپے رہی۔