Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

جناح ہاوس پاکستان کی ملکیت ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد..ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ممبئی میں جناح ہاوس پاکستانی ملکیت ہے ۔ جناح ہاوس قائداعظم کی ر ہائش رہاہے۔ حکومت ہند اس کی اہمیت کا خیال رکھے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ کشمیر میں تحریک آزادی دبانے کے لئے ظلم کا بازار گرم ہے۔ہندوستانی فوج نے گزشتہ روز بھی4 نوجوان کشمیریوں کا بہیمانہ قتل کیا۔عالمی برادری اور اقوام متحدہ ، ہند کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے غیر مستقل انسانی حقوق کمیشن نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا لیکن ہند نے کمیشن کو دورے کی اجازت نہیں دی جو انتہائی افسوس ناک ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان ہندوستانی حمایت یافتہ اور مالی امداد سے جاری دہشت گردی کا شکار ہے۔سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ میں ہندوستانی سرکاری اداروں کا ہاتھ ثابت شدہ ہے۔ کلبھوشن یادو کی پاکستان میں موجودگی اور گرفتاری سے بڑھ کر ہندوستانی مداخلت کا کوئی ثبوت نہیں ہوسکتا۔ ترجمان نے کہا کہ سی پیک سے ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ سی پیک کے تحت حال میں حب کول پاور پلانٹ کا افتتاح کیا گیا ہے۔

 

شیئر: