Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

برطانوی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کا بیٹی کی پیدائش کا اعلان

بورس جانسن اور کیری کا یہ دوسرا بچہ ہے۔ (فوٹو: روئٹرز)
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور ان کی اہلیہ کیری نے ایک صحت مند بچی کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق جوڑے کی ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح لندن کے ایک ہسپتال میں وزیراعظم اور ان کی اہلیہ نے بچی کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ 'ماں اور بیٹی بالکل ٹھیک ہیں اور جوڑا نیشنل ہیلتھ سروس کی زچگی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور مدد پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے۔'
بورس جانسن اور کیری کا یہ دوسرا بچہ ہے۔ ان کے پہلے بیٹے کا نام ولفریڈ ہے، جو اپریل 2020 میں پیدا ہوا تھا، جبکہ ان کی شادی رواں سال مئی میں ہوئی تھی۔
برطانوی وزیراعظم اس سے قبل دو شادیاں کر چکے ہیں لیکن وہ یہ بتانے سے انکاری ہیں کہ ان کے کتنے بچے ہیں۔
تاہم ان کے اپنی دوسری بیوی مرینا وہیلر، جو ایک وکیل ہیں، سے چار بچے ہیں۔

شیئر: