اسلام آباد ... پناہ گزینوں کے عالمی ادارے یو این ایچ سی آر نے گلوبل فنڈنگ میں کمی کے باعث رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو وطن واپسی پر ملنے والی امداد 200 ڈالر فی فرد مقرر کردی۔ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل دوبارہ 3 اپریل سے شروع کیا جارہا ہے۔ یو این ایچ سی آر کی میڈیا ڈائریکٹر ڈاکٹر دونیا اسلم نے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ 2016ءمیں پاکستان سے 3 لاکھ 70 ہزار رجسٹرڈ افسراد افغانستان گئے ۔انہیں 4 سو ڈالر فی کس امداد دی گئی تاہم عالمی سطح پر مہاجرین کے دباوکے باعث گلوبل فنڈ میں کمی آئی ہے جس کے بعد رواں سال وطن واپسی جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو اب 200 ڈالر فی کس دیئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما کے باعث نومبر 2016ءسے 31 مارچ 2017ءتک رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کو عارضی طور پر موخر کیا گیا تھا ۔