Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

10 بج کر 16 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ایکٹر سکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق ساحلی شہر کراچی میں کم شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کی شب مقامی وقت کے مطابق 10 بج کر 16 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ایکٹر سکیل پر 4.1 ریکارڈ کی گئی۔
پاکستانی ‏زلزلہ پیمہ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 15 کلومیٹر ڈیفنس کے شمال میں تھا اور اس کی گہرائی 15 کلومیٹر ریکارڈ کی ‏گئی۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کراچی کے علاقوں گلشن اقبال، گلستان جوہر، گلشن حدید، آئی آئی چندریگر روڈ، ملیر، سکیم 33، صدر اور گلزار ہجری میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
’پورٹ قاسم، ‏قائدآباد، کھوکھراپار، لیاری، شیرشاہ، کھارادر، کیماڑی اور اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
حکام کے مطابق تاحال زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل 21 اگست کو بھی شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
ریکٹر اسکیل پر اس وقت زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلہ 15 کلومیٹر گہرائی میں آیا تھا ‏اور اس کا مرکز کراچی سے 72  کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
کراچی میں زلزلے کے فوری بعد ٹوئٹر پر اس کا ٹریںڈ شروع ہوگیا اور صارفین اس حوالے سے مخلتف آرا کا اظہار کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارف عرفان الحق نے زلزلے کے دوران بنائی گئی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی اور لکھا کہ ’ کراچی میں زلزلے کے فوری بعد کی صورت حال۔‘

شیئر:

متعلقہ خبریں