Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

قاہرہ آئندہ سال کے لیے اسلامی دنیا کا ثقافتی دارالحکومت منتخب

اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن نے قاہرہ کوآئندہ  سال 2022 میں مسلم دنیا کا ثقافتی دارالحکومت منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مصر کی وزیر ثقافت انس عبدالدائم نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ مختلف ثقافتوں کی آپسی ملاقات کی جگہ کے لیے قاہرہ کا انتخاب ، تخلیقی اور فکرو فن کے مرکز کی عکاسی کرتا ہے۔

اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل،سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن نے یہ اعلان کیا ہے۔ (فوٹو ٹوئٹر)

مصری وزیر ثقافت نے اسلامی ممالک کے دارالحکومتوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور ان کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل، سائنٹیفک اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

شیئر: