Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں شکار کے لیے جانے والے پانچ افراد قتل

ہلاک ہونے والوں میں پنجگور کے علاقے شبتان کے رہائشی دو بھائی حمزہ اور امان جان بھی شامل ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پانچ افراد کی نعشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ضلع پنجگور کے علاقے گچک میں پیش آیا ہے اور ان پانچوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
ہلاک ہونے والے افراد میں پنجگور کے علاقے شبتان کے رہائشی دو بھائی حمزہ اور امان جان بھی شامل ہیں جبکہ دیگر تین افراد کی شناخت شعیب، خلیل اور داؤد کے نام سے ہوئی۔
ورثا کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد ایک روز قبل شکار کے لیے گئے تھے۔
اس واقعے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ ری پبلکن آرمی نے قبول کی ہے۔

شیئر: