Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

امارات کے سکول بھی ساڑھے چار دن کھلیں گے

’تمام سکولو ں میں تعلیمی سرگرمیاں پیر سے جمعرات تک جبکہ جمعہ کے روز آدھا دن ہوا کرے گی‘ ( فوٹو: سیدتی)
متحدہ عرب امارات میں سرکاری دفاتر کے بعد اب سکول بھی ہفتے میں ساڑھے چار دن کھلیں گے۔
الخلیج اخبار کے مطابق ادارہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’سکولوں میں نیا نظام یکم جنوری سے نافذ ہوگا‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’تمام سکولو ں میں تعلیمی سرگرمیاں پیر سے جمعرات تک جبکہ جمعہ کے روز آدھا دن ہوا کرے گی‘۔
ادارے نے تمام سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر کئے بغیر نئے نظام کے نفاذ کی تیاری کی جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امارات کے تمام سرکاری اداروں میں ساڑھے چار دن ڈیوٹی کے نظام کا اعلان کیا گیا تھا۔

شیئر: