بحرین میں کنگ حماد یونیورسٹی ہسپتال کے کمانڈر میجر جنرل ڈاکٹر شیخ سلمان بن اطیات اللہ الخلیفہ نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
منگل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی، نظام صحت اور کورونا کی وبا کو کرنے میں پاکستان کے عزم پر بات کی گئی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ’پاکستان، بحرین کے ساتھ تعلقات کی قدر کرتا ہے اور مضبوط دفاعی، سفارتی اور معاشی تعلقات ہمارے لیے ترجیح ہیں۔‘
انہوں نے اسلام آباد میں کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اور اسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز تعمیر کرنے میں بحرین کا مدد کا شکریہ ادا کیا۔
میجر جنرل ڈاکٹر شیخ سلمان نے پاکستان کی کورونا کی وبا پر قابو پانے اور افغانستان کی صورتحال میں کردار ادا کرنے پر تعریف کی اور تمام سطحوں پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو بہتر کرنے میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔