Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
تازہ ترین

سعودی عرب اور عمان کی کمپنیوں کے درمیان 13 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

سعودی ولی عہد کے دورے کے موقع پر سمجھوتے ہوئے ہیں( فوٹو العربیہ)
سعودی ولی عہد کے دورے کے موقع پر سعودی عرب اور سلطنت عمان نے اہم اقتصادی شعبدوں میں مشترکہ منصبوں کے حوالے سے تیرہ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط  کیے ہیں۔
عمانی انویسٹمنٹ ادارے کی متعدد کمپنیوں اور نجی اداروں نے سعودی عرب کے ساتھ  سمجھوتے کیے ہیں۔
عمان کے اوکیو گروپ نے پٹرو کیمیکل تجدد پذیر توانائی، گرین ہائیڈروجن اور پٹرول ذخیرہ کرنے کے شعبوں میں سعودی عرب کی اکوا پاور اور ایئر پروڈکٹس آرامکو اور سابک کمپنیوں کے ساتھ تین مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
اسیاد گروپ نے سعودی عرب کی جہازراں کمپنی کے ساتھ لاجسٹک خدمات اور بحری جہازرانی جیسے شعبوں میں مفاہمتی یادداشت طے کی ہے جبکہ عمانی کمپنی نے سعودی معدن کمپنی کے ساتھ کان کنی کے شعبے میں ایک سمجھوتے دستخط کیے ہیں۔
عمان کے عمران گروپ نے سیاحتی منصوبے پر سرمایہ کاری کے لیے سعودی کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
عمان کی افزائش ماہی گیری کمپنی اور سعودی کمپنی کے درمیان بھی سمجھوتہ ہوا ہے۔
مسقط کی شیئرز مارکیٹ اور سعودی تداول گروپ کے درمیان مفاہمتی یادداشتیں طے پائی ہیں۔
 

شیئر: