برطانیہ میں غیر معیاری کمپنیاں انٹرنیٹ شعبے میں
لندن .... انٹرنیٹ کے موجود ہ دور میں جب آئی ٹی کی ہر کمپنی اپنی نیٹ رفتار بڑھانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہے برطانیہ کے کاروباری سیمینار میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں بہت سی غیر معیاری اور غیر مستحکم کمپنیاں آئی ٹی کے شعبے میں قدم رکھ چکی ہیں جنکی وجہ سے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ برٹش چیمبر آف کامرس کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے بعد یہ پتہ چلا ہے کہ برطانیہ کے بعض علاقوں کے مقابلے میں ایورسٹ اور اسکے آس پاس کے علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار کہیں زیادہ موثر اور کارگر ہے۔ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ میں نیٹ صارفین کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے کیونکہ یہاں اسکی رفتار 2.7mbps سے زیادہ نہیں ہوتی او رحکومت نے انٹرنیٹ کی کم سے کم قابل قبول حد10mpbsمقرر کررکھی ہے۔ برٹش چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ برطانوی کمپنیوں میں نارتھ ویلز کی ایک کمپنی اس حوالے سے بطور خاص انتہائی ناکارہ اور سست رفتار ثابت ہوئی ہے۔