سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر6 دسمبر کو خلیجی تعاون کونسل میں شامل ممالک کے دورے کا آغاز کیا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سلطنت عمان کے سرکاری دورے پر پیر کو مسقط پہنچے ہیں۔
الاخباریہ کے مطابق سلطان عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق نے سعودی ولی عہد کا خیر مقدم کیا۔
#فيديو | سمو #ولي_العهد يصل العاصمة العمانية #مسقط وفي مقدمة مستقبليه جلالة السلطان هيثم بن طارق #سلطان_عمان.#ولي_العهد_في_عمان#واس pic.twitter.com/KoQGaz61A7
— واس الأخبار الملكية (@spagov) December 6, 2021
قبل ازیں سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے بیان میں کہا تھا کہ ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سلطنت عمان ، متحدہ عرب امارات ، قطر ، بحرین اور کویت کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے‘۔
تمام شعبوں میں ان ملکوں کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت کریں گے۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز چاہتے ہیں کہ سعودی عرب کے خلیجی ممالک کے قائدین کے ساتھ مسلسل رابطے رہیں اور خلیجی ممالک کے عوام کے مفاد کی خاطر اخوت کے رشتے مضبوط سے مضبوط تر ہوں۔
