Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
تازہ ترین

تنخواہ کاٹنے پر کرنسی نوٹ پھاڑ دیئے

جینان .... بیشتر ملازمین اپنے ہی باس اور مالکان کو ظالم سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ وہ ملازمین کاخیال نہیں رکھتے مگر یہاں ایک ایسی کمپنی کا بھی سراغ ملا ہے جو ایک فیکٹری چلاتی ہے اور یہاں کام کرنے والے ملازمین کو ماہانہ تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔ اب فیکٹری انتظامیہ نے کارکنوں کو مزید پریشانیوں میں مبتلا کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا ہے کہ جو کارکن مقررہ پیداواری حد سے کم کارکردگی دکھائے گا اس کی تنخواہ کاٹ لی جائیگی۔ فیکٹری مینجر نے یہ حکم تو جاری کردیا ہے مگر پولیس کو بھی اسکی بھنک مل چکی ہے اور پولیس نے مینجر کو کہا ہے کہ وہ ایسی حرکتوں سے باز آجائے ورنہ اس پر اور کمپنی پر بھاری جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ فیکٹری مینجر کے حکم پر برہم ہوکر 5نوجوان کارکنوں نے 100یوان کے نوٹ احتجاجاً پھاڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کردیئے کیونکہ انکی تنخواہ پیداواری ہدف پورا نہ ہونے کے سبب کاٹ لی گئی تھی۔
 

شیئر: