Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
تازہ ترین

مسجد نبوی باب النساء سے عرب گرفتار

مدینہ منورہ....مدینہ منورہ سیکیورٹی فورس نے مسجد نبوی شریف میں خواتین کےلئے مخصوص ایک گیٹ کے سامنے نازیبا حرکتیں کرنے والے عرب شہری کو گرفتار کرلیا۔ مسجد نبوی اسپیشل فورس کے ترجمان عبداللہ البیضانی نے بتایا کہ ایک 50سالہ عرب شہری خواتین کیلئے مخصوص دروازے کے سامنے اس انداز سے چیخ و پکار کررہا تھا کہ اس پر ذہنی مریض ہونے کا شبہ ہوتا تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے پہلے اسے سمجھانے کی کوشش کی اور بالاخر اسے گرفتار کرلیا۔ اب اس کے حوالے سے ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔

شیئر: