Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

20سعودی کمپنیوں کی قیمت 139.7 ارب ریال

ریاض...سعودی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں اور سربراہوں نے خصوصی تقریب کے دوران اعلان کیا کہ مملکت کے 20تجارتی مارکے139.7ارب ریال قیمت رکھتے ہیں۔ اتصالات ایس ٹی سی، کا نمبر سب سے اونچا ہے۔ جسکی قیمت کا تخمینہ 24.75ارب ریال ہے۔سعودی عرب میں پہلی بار( برانڈز ٹی ایم) کے مطابق محمد بن سلمان بزنس مینجمنٹ کالج نے مملکت میں اعلیٰ درجے کی کمپنیوں کے مارکوں کے حوالے سے رپورٹ تیار کرائی۔ تقریب میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔ پروگرام کا اہتمام ڈبلیو بی بی اور کنٹار میلواڈ براﺅن نے کیا تھا۔ یہ ریسرچ سروے میں خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔ ایس ٹی سی تمام 20سعودی کمپنیوں میں سب سے اعلیٰ رہی۔ الراجحی بینک دوسرے،جبل عمر تیسرے ، المراعی چوتھے اور نیشنل کمرشل بینک پانچویں نمبر پر جبکہ موبایلی چھٹے نمبر پر آئی۔
 

شیئر: