Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

بریدہ: تارکین کو لوٹنے والے 3سعودی گرفتار

بریدہ.... قصیم پولیس کے ترجمان بدر السیحبانی نے بتایا ہے کہ اسلحہ کے بل پر تارکین وطن کو لوٹنے والے گرفتار کرلئے گئے۔ لوٹ مار کرنے والا گروہ 3سعودیوں پر مشتمل تھا۔ بریدہ شہر میں دکانوں پر دھار دار آلے دکھا کر واردات کررہے تھے۔ خود کو سیکیورٹی اہلکار ظاہر کرکے دکانوں میں گھستے تھے۔ تارکین وطن کے پرس چھین لیتے ۔ ان میں موجود رقم قبضے میں کرلیتے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے محکمہ تحقیقات و استغاثہ کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: