ریاض..... ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بھاری مشینری چور ی کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا۔ 5افراد پر مشتمل ہے۔ ایک یمنی، 2سعودی اور 2 شامی ہیں۔ یہ عمر کے تیسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں۔ واردات کرنے والوں نے بھاری مشینری السلی محلے کے گودام منتقل کرکے کوڑیوں کے دام فروخت کردی۔پانچوں کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ پوچھ گچھ جاری ہے۔ باقی ماندہ کارروائی کیلئے محکمہ تحقیقات و استغاثہ کو مطلع کردیا گیا۔