Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

کورونا کے 24 کیسز کی تصدیق ، 2 ہلاکتیں

زیر علاج مریضوں میں سے 42 کی حالت نازک ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف ریجنزمیں کورونا کے مزید 24 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ـ
کورونا سے جمعرات کے روز دوافراد کے ہلاک ہونے کے بعد اب تک اس مہلک مرض سے مجموعی ہلاکتیں 8 ہزار 839 تک پہنچ گئی ہیں ـ

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 27 افراد شفایاب ہوئے (فوٹو، ٹوئٹر)

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مملکت میں اب تک کورونا کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 49 ہزار 810 تک پہنچ چکی ہےـ
کورونا سے صحتیابی کے تناسب میں بھی اضافہ ہورہا ہے ـ گزشتہ روز میں 27 افراد کے کورونا ٹیسٹ نیگیٹوآنے کے بعد اب تک اس مرض سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 38 ہزار 966 ہو گئی ہے ـ
مملکت کے مختلف ریجنز میں زیر علاج مریضوں میں سے 42 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے ـ
وزارت صحت کا اومیکرون وائرس کے حوالے سے کہنا تھا کہ اگرچہ ایک کیس کی مملکت میں تصدیق ہوئی ہے تاہم خوش آئند بات یہ ہےکہ مملکت میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ویکسین لگوائی ہے تاہم اس حوالے سے متعلقہ اداروں کے ساتھ سائنسی بنیادوں پر کی جانے والی تحقیقات سے مکمل طورپر باخبر ہیں

شیئر: