سعودی امدای ایجنسی البانیہ میں ضرورت مند طلبہ کے اخراجات پورا کرے گی
ٹیوشن فیس، رہائش اور ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات ادا کیے جائیں گے( فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے البانیہ کے اسلامی شیخڈم کے اسکولوں میں یتیموں اور ضرورت مند طلبہ کے سالانہ اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق معاہدے کی شرائط کے تحت کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر ٹیرانہ اور الباسان میں 154 طلبہ کے لیے سکول یونیفارم کے علاوہ ٹیوشن فیس، رہائش اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات کا احاطہ کرے گا۔
کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرکے اسسٹنٹ سپروائزر جنرل برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز احمد بن علی البائز اورالبانیہ کے اسلامی شیخڈم کے سربراہ نے معاہدے پر دستخط کیے۔
یہ معاہدہ مختلف ممالک میں سب سے زیادہ کمزور اور ضرورت مند افراد کے لیے تعلیمی پروسیس کی سپورٹ کے لیے مملکت کی طرف سے فراہم کی جانے والی ہیومینیٹیرین کوششوں کے فریم ورک کے اندر آتا ہے کیونکہ یہ قوموں اور معاشروں کی ترقی میں تعلیم کی اہمیت پر یقین رکھتا ہے۔
دونوں ممالک اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینے پر توجہ دے رہے ہیں۔
سعودی وزیر برائے اسلامی امور شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے اکتوبر میں ترانہ میں البانیہ کی پارلیمنٹ کے سپیکر سے ملاقات کی تھی۔
ملاقات کے دوران سپیکر نے ان تعلقات کی مضبوطی اور گہرائی پر زور دیا جو ان کے ملک کو مملکت کے ساتھ باندھتے ہیں۔
انہوں نے مملکت کی ترقی اور کشادہ دلی کی تعریف کی جو وہ اپنی قیادت کی کوششوں کی بدولت حاصل کر رہی ہے۔
البانیہ کے سپیکر نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مزید تعاون کی امید ظاہر کی۔
سعودی وزیر برائے اسلامی امور شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے اسلامی امور کے سلسلے میں البانیہ کے ساتھ دوستی اور تعاون کے تعلقات مضبوط کرنے کے لیے مملکت کی خواہش پر زور دیا۔