Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

موٹروے پر دھند میں متعدد گاڑیاں ٹکرانے سے 25 افراد زخمی

شدید زخمی مسافروں میں سات کو ڈی ایچ کیو شیخوپورہ منتقل کیا گیا۔ (فوٹو: ریسکیو 1122)
لاہور، اسلام آباد موٹر وے پر تین مقامات پر دھند کے باعث گاڑیاں ٹکرانے سے 25 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 17 شدید زخمی ہیں۔
منگل کو پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ حادثات کالا شاہ کاکو M2 موٹروے، قلعہ ستار شاہ اور خانپور موٹروے کے مقام پر دھند کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے پیش آئے۔
پنجاب ایمرجنسی سروس کے مطابق تینوں مقام پر ہونے والے حادثات میں 25 مسافر زخمی ہوئے۔
ریسکیو 1122 شیخوپورہ اور مریدکے کی امدادی ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
زخمیوں میں آٹھ  افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ 17 شدید زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
پنجاب ایمرجنسی سروس کے مطابق شدید زخمی مسافروں میں سات کو ڈی ایچ کیو شیخوپورہ، آٹھ افراد کو ٹی ایچ کیو مریدکے ،جبکہ دو افراد کو جناح ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا۔

شیئر: