Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
پیر ، 14 جولائی ، 2025 | Monday , July   14, 2025
تازہ ترین

نیب کے4افسران کو ہٹانے کا حکم

اسلام آباد..سپریم کورٹ نے نیب کے 4 حاضر سروس ڈی جیز کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے جب کہ 200 سے زائد افسران کی جانچ پڑتال کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا ۔جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نیب میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی۔ عدالت نے ڈی جی نیب لاہور میجر برہان علی، ڈی جی بلوچستان طارق محمود ،ڈی جی نیب کراچی میجر منیر احمد اور ڈی جی نیب آگاہی عالیہ رشید کو فوری طور پر ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم میں قرار دیا گیا کہ نیب خالی پوسٹوں پر 3 ماہ میں دوبارہ بھرتیاں کرے۔میجر برہان، میجر طارق اور میجر شبیر کو ریٹائرمنٹ کے تمام فوائد دیئے جائیں ۔ ڈی نوٹیفائی ہونے والے افسران ضرورت کے تحت کنٹریکٹ پر رکھے جا سکتے ہیں۔عدالت نے نیب کے 4 افسران فہد خان، یاسر محمود، کریم بخش اور ہرمون بھٹی کو 4 ہفتوں میں ایچ ای سی سے منظور شدہ تعلیمی اداروں کے سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔فیصلے میں کہا گیا کہ افسران کی کمیٹی چاروں افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرے گی ۔مقررہ مدت میں سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے والے افسروں کو فارغ کیا جائے۔
 

 

شیئر: