Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

دہشت گردی کاجواب قوم پرستی ہے،ایم جے اکبر

نئی دہلی ...مرکزی وزیر خارجہ مملکت ایم جے اکبر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا واحد جواب صرف قوم پرستی ہی ہے تاہم جارحانہ قوم پرستی مضر اور منفی اثرات مرتب کرنے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ جو قوم پرستی سے منہ موڑتے ہیں وہ دہشت گردی سے بھی لڑنے کے اہل نہیں رہیں گے۔ قوم اور قوم پرستی کے عنوان پر لیکچر دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم پرستی اس وقت لڑکھڑا تی ہے جب وہ جارح قوم پرستی کا روپ دھارتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ قوم پرستی میں نہیں، بلکہ جارحیت میں ہے ۔

 

شیئر: