Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ریاض میں سائبر سیکیورٹی کانفرنس کا آغاز

’کانفرنس میں سائبر سیکیورٹی کے علاوہ پروگرامنگ اور ڈرونز کے ماہرین بھی شریک ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض سیزن کے تحت سائبر سیکیورٹی کانفرنس کا آغاز ہوچکا ہے جو مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں پہلی مرتبہ منعقد ہو رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ’Hack@‘ کانفرنس میں سائبر سیکیورٹی کے عالمی ماہرین شریک ہیں۔
کانفرنس میں سائبر سیکیورٹی کے علاوہ پروگرامنگ اور ڈرونز کے ماہرین بھی شریک ہیں جواپنے اپنے شعبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے متعارف کرائیں گے۔
سعودی ادارہ برائے سائبر سیکیورٹی، پروگرامنگ اور ڈرونز کے سربراہ فیصل بن سعود الخمیسی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ’Hack@‘ کانفرنس کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب نے سائبر سیکیورٹی ٹریننگ کے حوالے سے اب تک 9 مختلف ممالک کے ماہرین کی خدمات حاصل کرکے نوجوانوں کی تربیت کی ہے‘۔

شیئر: