Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ٹریفک خلاف ورزی پر گاڑیوں کو کنگ فہد پل پر روکے جانے کی تردید

سوشل میڈیا پر یہ دعوی کیا جا رہا تھا کہ اگر کسی گاڑی کے خلاف کوئی جرمانہ ریکارڈ پر ہوگا تو اسے کنگ فہد پل سے گزرنے نہیں دیا جائے گا۔ (فوٹو: الاقتصادیہ)
 کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کسی بھی ڈرائیور کو گاڑی پر خلاف ورزی کا جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں باہر جانے سے نہیں روکا جائے گا۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق مملکت اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل انتظامیہ نے اس حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’اگر کسی گاڑی پر جرمانے کا اندراج ہوا تو ایسی صورت میں ڈرائیور کو جرمانوں کی تعداد اور رقم کے بارے میں مطلع کیا جائے گا البتہ ڈرائیور کو پل عبور کرنے سے نہیں روکا جائے گا، ڈرائیور بعد میں بھی جرمانہ ادا کر سکتا ہے۔‘
 بحرین محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل نے یہ وضاحت اس حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد جاری کی ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ دعوی کیا جا رہا تھا کہ اگر کسی گاڑی کے خلاف کوئی جرمانہ ریکارڈ پر ہوگا تو اسے کنگ فہد پل سے گزرنے نہیں دیا جائے گا۔
بحرین محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس افواہ کی تردید کی ہے۔
 

شیئر: