Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

دہلی میں تشدد سے خوفزدہ نہیں، نائجیرین طلباء

نئی دہلی ... نویڈا میں نائجیرین طلباءکے ساتھ گزشتہ دنوںہونے والے ناخوشگوار واقعہ کے بعد ان طلباءنے کہا ہے کہ ہم تشدد سے خوفزدہ نہیں ۔ایک مقامی نوجوان کی پراسرار ہلاکت کے بعد نائجیرین طلباءکے ساتھ نسلی امتیازپر مبنی فسادات 2دن سے ہورہے تھے۔ علاقے میں افریقہ اور دیگر ملکوں کے طلباءرہائش پذیر ہیں۔ طلباءنے الزام لگایا کہ مقامی سیاسی دباﺅ پر غیر ملکیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا لیکن ہم بھی طاقت کے استعمال یا تشدد سے نہیں ڈریں گے۔ ایک نائجیرین باشندے کا کہناتھا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ افریقی طلباءکے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایک ٹویٹر پیغام میں انہیں یقین دلایا کہ افریقیوں پر حملے کی منصفانہ تحقیقات کی جائیگی۔ یہ فسادات اس وقت بھڑکے تھے جب 12ویںکلاس کا طالب علم منیش کھاڑی منشیات زیادہ استعمال کرکے ہلاک ہوگیا تھا۔مقامی لوگوں نے ان افریقیوں پر منشیات لانے کی ذمہ داری ڈال دی تھی اور نائجیریا کے 2 طلباءپر حملہ کیا تھا۔ پولیس کا کہناہے کہ تشددکے نتیجے میں غیر ملکیوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

شیئر: