نجی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے شہری گرفتار
اتوار 28 نومبر 2021 11:07
’ویڈیو کی بنیاد پر مذکورہ افراد کی شناخت ہوئی ہے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سکاکا پولیس نے نجی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق الجوف ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں‘۔
’مذکورہ افراد نے نجی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’ویڈیو کی بنیاد پر مذکورہ افراد کی شناخت ہوئی ہے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے‘۔
’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے، ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔