Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

ہندوستانی پروفیسر اور اہلیہ نے خود کو دنیا سے الگ تھلگ کرلیا

 کانپور .... انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر اور انکی اہلیہ نے خود کو 4ماہ سے دنیا سے الگ تھلگ کرلیا اور وہ اپنے فلیٹ میں ہی بند ہوکر رہ گئے۔ یہ دونوں منگل کی شب بے ہوش پائے گئے جبکہ فلیٹ میں ہر جگہ گندگی پھیلی ہوئی تھی۔ ہمسایوں نے فلیٹ سے بدبو اٹھنے پر پولیس کو آگاہ کیا۔50سالہ پروفیسر اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے ۔ انکی داڑھی کے بال انتہائی بڑھ چکے تھے جبکہ انکی اہلیہ دوسرے کمرے میں تھیں۔ اس جوڑے نے ٹوائلٹ کے دروازے کو بھی کیلوں سے بند کردیا تھا اسلئے فلیٹ میں ہر طرف انکی گندگی مچی ہوئی تھی۔50سالہ پروفیسر دیال اور انکی اہلیہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کا کہناہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ دونوں نے کچھ دنوں سے کچھ نہیں کھایا ۔ کلیان پور پولیس کاکہناہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ آیا یہ جوڑا ڈپریشن کا شکار تھا یا پھر کوئی نفسیاتی کیس ہے۔ پولیس نے فلیٹ کے دونوں کمروں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی ملا ہے اور اس نے فوٹیج نکال کر جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ ہمسایوں سے معلومات جمع کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی کیونکہ یہ دونوں ان سے الگ تھلگ رہتے تھے اور ہمسایوں کا کہناہے کہ انہوں نے اس ڈر سے انکی خیریت دریافت نہیں کی کہ وہ کہیں انہیں وہاں سے بھگا نہ دیں۔گزشتہ چند ماہ میں دونوں نے 4مرتبہ الیکٹریشن کو بھی طلب کیا تھا لیکن اس کے لئے دروازہ نہیں کھولا تھا۔ آئی آئی ٹی سے استعفے کے بعد دیال نے طلباءکیلئے کوچنگ بھی انتظام کیا تھا جبکہ ودیا سی ایس اے یونیورسٹی میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر پروفیسر تھی۔ انکے بچے نہیں ۔
 
 

شیئر: