Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
تازہ ترین

سعودی شہری جو اپنے چھوٹے بھائیوں کو پڑھائی کے ساتھ ہنر بھی سکھا رہے ہیں

چھوٹا بھائی اسکول سے چھٹی کے بعد ورکشاپ میں پہنچ جاتا ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے شہر الاحسا میں  سعودی شہری نے اپنے چھوٹے بھائیوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ  مکینک کا کام سکھانے کے لیے ورکشاپ میں لگا لیا۔
سعودی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ورکشاپ میں مکینک کے طور پر کام کرنے والے کم عمر عابد علی نے بتایا کہ’ وہ صبح اسکول جاتا ہے چھٹی کے بعد سیدھا ورکشاپ میں پہنچ جاتا ہے جہاں اس کے بڑے بھائی موجود ہوتے ہیں۔‘
عابد علی کا کہنا تھا کہ’ میری خواہش ہے کہ بھائیوں کے ساتھ کام کروں، ان کا مدد گار بنوں اور ساتھ ہی ساتھ کام بھی سیکھوں تاکہ مستقبل میں میرے کام آئے‘۔
ورکشاپ میں موجود بڑے بھائی ’علا ‘ کا کہنا تھا کہ ’کوشش ہوتی ہے کہ چھوٹے بھائیوں کو پڑھائی کے ساتھ  ہنربھی سیکھایا جائے تاکہ وہ مستقبل میں تعلیم یافتہ ہنرمند بن کربہتر طورپر ملک کی خدمت کرسکیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ’ میری تمام سعودی نوجوانوں کو نصیحت ہے کہ وہ اپنا فارغ وقت فضول کاموں میں ضایع کرنے کے بجائے مثبت کاموں میں لگائیں اورکوئی نہ کوئی ہنر سیکھیں تاکہ زندگی میں کامیاب رہیں‘۔

شیئر: