Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

روزانہ 10 کلو میٹر پیدل سفر کرکے سکول پہنچنے والا سعودی ٹیچر

گزشتہ 3 برس سے روزانہ اپنی ڈیوٹی پر پیدل جا رہے ہیں( فوٹو عاجل)
سعودی ٹی وی کے پروگرام ’سعودی عرب سے ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی شہری سالم الرویلی جو سکول ٹیچر ہیں  نے بتایا کہ’ وہ گزشتہ 3 برس سے روزانہ اپنی ڈیوٹی پر پیدل جا رہے ہیں‘۔ 
سالم الرویلی کا یہ سفر 10 کلو میٹر پرمحیط ہے۔
ایک سوال پرالرویلی کا کہنا تھا کہ ’سکول سے واپسی پر میرے ساتھی مجھے قریب ترین مقام تک پہنچا دیتے ہیں جہاں سے باقی مسافت خود ہی طے کرلیتا ہوں البتہ سکول آنے کےلیے مجھے پیدل ہی 10 کلو میٹر کی مسافت طے کرنا پڑتی ہے‘۔ 

شیئر: