Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

جدہ میں امیر فیصل بن فہد روڈ عارضی طور پر بند

 امیر فیصل بن فہد روڈ سنیچر کی شام تک کھول دیا جائے گا(فوٹو میونسپلٹی ٹوئٹر)  
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی نے امیر فیصل بن فہد روڈ عارضی طور پر بند کیا ہے ۔
میونسپلٹی نے بیان میں کہا کہ کورنیش روڈ کے مقابل واقع امیر فیصل روڈ محکمہ ٹریفک کے تعاون سے جمعے کو بند کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ فارمولا ون ریس زون جانے والے روڈ کی اصلاح ومرمت کے لیے کیا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جدہ میونسپلٹی نے امیر فیصل بن فہد روڈ  کے قریب رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ آمد ورفت وقت نیشنل ایڈریس دکھائیں ۔ ایسا کرنے پر انہیں بند روڈ استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی۔  
جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ امیر فیصل بن فہد رو ڈسنیچر کی شام تک کھول دیا جائے گا۔  

 

شیئر: